اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لیے پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ چاروں صوبوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ پاک فوج سول آرمڈ فورسز کے ہمراہ مل کر کام کرے گی۔
پنجاب، سندھ،کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات رہے گی۔ صوبے جہاں مناسب سمجھیں گے وہاں مزید تعیناتی کی جائے گی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فوج کوآرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔
حکومت کا محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ








