اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن اور حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ترجمان الیکشن کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا بیان حقائق کے خلاف ہے۔ترجمان کے مطابق قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ نہیں بھیجا، موجودہ اسپیکر نے 11 استعفے بھیجے، جنہیں منظور کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر کی جانب سے جب بھی استعفے بھیجے جائیں گے ان پر ضابطے کے مطابق عمل ہوگا۔
قاسم سوری کی جانب سے ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا، الیکشن کمیشن کی وضاحت







