لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صدر علوی کی طرف سے صدر علوی کے پی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے پروپیگنڈے کے باعث فوجی شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کرنے پر کہا ہے کہ اسکے ذمہ دار صرف پی ٹی آئی ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو فارن ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ شہداء کے خلاف اس قسم کی شرمناک کیمپین سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا ہو گا بلکہ اس سے پوری قوم کےجذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اسکے ذمہ دار صرف PTI ٹرولز نہیں، وہ فتنہ ہے جو فارن ایجنٹ بن کر ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ شہداء کے خلاف اس قسم کی شرمناک کیمپین سے نا صرف شہدا کی فیملیز کا دل کٹ کر رہ گیا ہو گا بلکہ اس سے پوری قوم کے جزبات مجروح ہوئے ہیں۔ https://t.co/bhRuEF8Rnq
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 5, 2022









