بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  جدہ، پاکستان قونصلیٹ میں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم استحصال کی تقریب،اوآئی سی کے نمائندے کی شرکت

جدہ (امیر محمد خان ) جدہ میں پاکستان قونصلیٹ میں5اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف یوم استحصال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان و کشمیر کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر رضوان سعید شیخ تھے ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت اور کشمیر پر کان بند رکھنے والےعالمی ادارے اس خطے میں آگ سے کھیل رہے ہیں ،اس خطے میں چین ،بھارت اور پاکستان تین ایٹمی قوتیں ہیں ،بھارت ہوش کے ناخن لے، پاکستان کی مسلح طاقت کو بھارت کئی مرتبہ آزما کر منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے کہاکہ خاص طور پر گزشتہ تین سال میں 5 اگست کے بعد بھارت کی غیر قانونی حرکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اقوام متحدہ کا وعدہ ہے استصواب کا وہ دن ضرور آئے گا ۔
اس موقع پر قونصلیٹ میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش بھی کی گئی ، تصاویر میں بھارتی افواج کے کشمیریوں پر ظلم و ستم کو اجاگر کیا گیا ہے۔
مقررین میں پاکستان کے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر بھی مضبوط ہوگا ۔انہوں  نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 سال مکمل ہو گئے جس پر آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیری بھارت کے اس غیر قانونی اور غاضبانہ عمل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔
یوم استحصال کی تقریب میں صدر ،وزیر اعظم ، وزیر خارجہ کے اس موقع پر پیغام پڑھکر سنائے گئے۔
تقریب سے جموں و کشمیر کمیونٹی کے خورشید متیار، کشمیر کمیٹی کے صدر مسعود احمد پوری نے بھی خطاب کیا ۔