اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے تعزیت کی ہے ۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر عارف علوی نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد شہید کے بیٹے کیپٹن احمد علی کو فون کر کے دلی تعزیت کی ۔دریں اثناء انہوں نے میجر جنرل امجد حنیف شہید کے اہل خانہ،برگیڈیئر خالد شہید کے صاحبزادے سعد ،میجر سعید احمد شہید کے بھائی سکواڈن لیڈر امیر علی ،میجر طلحہ منان شہید اورنائیک مدثرفیاض کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔صدر نے کہا کہ یہ سب راہ حق کے شہید ہیں اور انہی کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا ملک مضبوط ہے اور تاقیامت رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سانحہ لسبیلہ سے ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہمیں پاکستان کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ۔
سانحہ لسبیلہ ،صدر علوی کی شہید فوجی افسران کے ورثاء سے ٹیلیفون پر اظہار تعزیت








