بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا سے ادھار مانگتے شرم آتی ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دنیا ایک مشکل صورت حال کا سامنا کر رہی ہے، دنیا سے ادھار مانگتے شرم آتی ہے۔

کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں، ستمبر تک مشکلات رہیں گی، ہماری خریدی گئی گیس ملک کو بچا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں سستی گیس نہیں خریدی گئی، ہم نے حکومت میں آ کر فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے کئے، توانائی کی قیمتیں بڑھائیں، ہمارا انحصار امپورٹ بیسڈ معیشت پر ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے بجلی کی پیداوار بڑھائی، ہم نے بجلی بڑھا کر ایکسپورٹس نہیں بڑھائی، جو اضافی بجلی بنائی وہ شادی ہالز میں استعمال کی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یواےای) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، قرض 25 ہزار ارب پر تھا، عمران خان نے 42 ہزار ارب کر دیا۔