بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (نیوز ڈیسک ) ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے رہنما کامل علی آغاکی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب، پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو خط لکھا ، شجاعت حسین کا خط غیر قانونی ہدایات پر مبنی تھا ، پارٹی کارکنوں نے خط کے خلاف شجاعت حسین کے گھرکے باہر احتجاج کیا ، مرکزی روکنگ کمیٹی نے شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دیا ، کمیٹی نے پارٹی سربراہ کے غیر جمہوری رویے پر انہیں عہدے سے ہٹایا ،

کمیٹی نے پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کیلئے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کیا ، الیکشن کمیشن نے شجاعت حسین کی درخواست پر انتخابی عمل روک کر حکم امتناع جاری کیا ، الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنے کا اقدام غیر قانونی ہے ، الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔