بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی برادری اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدامات اٹھائے ،عمران خان

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ اسرائیلی فوجوں نےتمام بین الاقوامی قوانین پیروں تلےروندتےہوئے غزہ میں محصورفلسطینیوں، جن میں بچےبھی شامل ہیں پر پھرسےفضائی حملے(بمباری) کیے ہیں۔

ہفتہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ اسرائیل اہلِ فلسطین کومحکوم بنانے کیلئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کیخلاف اپنی بھاری بھر کم عسکری قوت استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتےہیں کہ اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔