بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کا کشمالہ طارق اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ کو ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خاتون محتسب کشمالہ طارق کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی خاتون محتسب کے لئے کسی قد آور اور قانون کی سوجھ بوجھ رکھنے والی خاتون کی تلاش ہے۔
لاپتہ افراد کمیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری کےلئے بھی کمیٹی کام کر رہی ہے ۔وہ ہفتہ کواسلام آباد میں سپریم کورٹ وکلا کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کی متبادل کے لیے مختلف نام زیرغور ہیں اور جلد ہی میرٹ کی بنیاد پر کوئی اچھی تقرری کر دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی یہ خواہش ہے کہ خواتین میں سے بہت ہی قد آور و قانون کو سمجھنے والی شخصیت کا انتخاب کیا جائے جو یہ اہم ذمہ داری نبھائیں۔
لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال کے جگہ نئی تعیناتی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اس کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی بنائی ہے جس میں مولانا اسعد محمود شامل ہیں۔