بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایک اور پی ٹی آئی رہنما ایف آئی اے طلب

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کو حلف اٹھاتے ہی ایف آئی اے کا نوٹس مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میاں محمود الرشید کو ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کیا ہے۔ ایک اکاؤنٹ میاں محمود الرشید کے نام پر بھی تھا ان سے اس حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔
قبل ازیں ایف آئی اے نے سابق سپیکر اسد قیصر کو بھی طلب کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کو مبینہ طور پر جماعت کے بے نامی اکاؤنٹس چلانے اور ممنوعہ فنڈنگ لینے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔