بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فنڈنگ کیس،آئین اور قانون کے مطابق عمران خان تاحیات نااہل نہیں پھانسی چڑھتا ہے ،جاوید لطیف

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو دیکھیں تو عمران خان کی نااہلی میں ذرہ برابر بھی گنجائش نہیں ہے،جس طرح نوازشریف صاحب کے خلاف فیصلے لیے گئے تھے کیا کوئی ہے جو عمران خان کے خلاف شواہد کی روشنی میں فیصلہ لے سکے؟مگر پاکستان کا آئین ،قانون جس طرح بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تاحیات نااہل کرتا ہے تو کیا کروڑوں ،اربوں روپے دنیا سے کن مقاصد کےلئے عمران خان پیسہ لے کر گیا،وہ قانون اگر حرکت میں آجائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اس قانون ،آئین کے مطابق فیصلے لے لئے جائیں ،فیصلے کروائے بھی نہ جائیں تو یہ صرف تاحیات نااہل نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق عمران خان پھانسی چڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف آ پ اسرائیل ،بھارت سے پیسہ لیں اور ان کے مفادات کا تحفظ کریں ۔رہنما مسلم لیگ کا کہناتھا کہ چار سال جو عمران خان کی حکومت رہی کیا پاکستان میں کرپشن نہیں بڑھی؟کیا پاکستان کے اندر قرضے زیادہ نہیں لئے گئے؟کیا پاکستان کی گورننس ،کیا پاکستان کی مہنگائی ،یہ وہ ساری چیزیں ہیں جن کو تباہ کرنے کےلئے عمران خان کو فنڈنگ کی گئی تھی اور عمران خان نے اس کا حق ادا کیا ،آج دنیا کو پتہ چلا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازش عمران خان کے ذریعے کی گئی ۔