بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی والوں سے زیادتی،ڈی ایچ اے نے سولر سسٹم لگانے پر بھی پابندی لگادی

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی والوں سے زیادتی،ڈی ایچ اے نے سولر سسٹم لگانے پر بھی پابندی لگادی۔بلڈنگ کنٹرول ڈاریکٹوریٹ کا سولر سسٹم مالکان کو نوٹس جاری کردیے گئے اورفیس ادا کرکے ریگیولرائیشن کا حکم دیا گیا ہے ۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ برسات میں ڈی ایچ اے کراچی کی سروس سب کے سامنے ہے۔بیسمنٹ رولز کے خاتمے کے بعد سیکنڈ فلور کے 50 فیصد حصے پر کنسٹرکشن کی پالیسی بھی ریگیولرائیز نہیں ہوسکی۔نتیجتا، گھروں میں بننے والے بیسمینٹ، بارشوں میں تالاب بن کر، ڈوبے رہتے ہیں ۔کراچی کا ڈی ایچ اے لاہور، اسلام آباد، بھاولپور کے ڈی ایچ اے کے سامنے “کچی آبادی” جیسا دکھتا ہے، جبکہ ٹیکس شرح سب سے زیادہ ہے۔