بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کے چہروں پر ایک اور بدنما داغ ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ غزہ پر بدترین اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینی لوگوں اور بچوں کی شہادتیں اسرائیل اور اس کے پشت پناہوں کے چہروں پر ایک اور بدنما داغ ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی ان یہودی جابروں اور ظالموں کے خلاف یہ لازوال قربانیاں ضرور ایک روشن صبح کو جنم دینگی انشاءاللہ۔