اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ رات 11 بجے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فنڈنگ کا ریکارڈ دینے کیلئے اجلاس بلا سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی، جمعیت،نون لیگ کے فنڈنگ کیس کو فریزر میں لگایا ہوا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ عاشورہ کے بعد 15دن کے اندرفنڈنگ کیسزکا فیصلہ ہونا چاہئے تا کہ عوام کو ایک موازنہ ملے کہ سیاسی جماعتیں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں۔
رات 11 بجے الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فنڈنگ کا ریکارڈ دینے کیلئے اجلاس بلا سکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی، جمیعت نون لیگ کے فنڈنگ کیس کو فریزر میں لگایا ہوا ہے،عاشورہ کے بعد پندرہ دن کے اندرفنڈنگ کیسزکا فیصلہ ہونا چاہئے تا کہ عوام کو ایک موازنہ ملے کہ سیاسی جماعتیں کیسے فنڈنگ کرتی ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 6, 2022









