اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہاکہ پاکستان بہت جلد علامہ اقبال اورقائداعظم کے خوابوں کی تعبیربننے جارہاہے ،اتوار کوعلامہ اقبال اورقائداعظم کی قیام پاکستان سے قبل کی تصویر کوٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے کہاکہ ایک تصویر میں ہماری تاریخ کے دو سب سے بڑے نام. علامہ اقبال جنہوں نے تصور پاکستان پیش کیا. اور قائداعظم جنہوں نے اس کو حقیقت بنایا. انشاءاللہ یہ ملک ایسا بننے جا رہا ہے جس پر ان دونوں کو فخر ہو۔
ایک تصویر میں ہماری تاریخ کے دو سب سے بڑے نام. علامہ اقبال جنہوں نے تصور پاکستان پیش کیا. اور قائداعظم جنہوں نے اس کو حقیقت بنایا. انشاءاللہ یہ ملک ایسا بننے جا رہا ہے جس پر ان دونوں کو فخر ہو pic.twitter.com/iHkBRe0GO0
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 7, 2022









