بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ انتخابات سے فرار کیلئے یہ امپورٹڈ حکومت کیاکیانہیں کررہی کبھی الیکشن کمیشن کو استعمال کیا جاتا ہے کہیں اسپیکر آفس کو مرضی کے حلقوں میں انتخاب کیلئے کہیں شہیدوں کو سیاست میں لایا جا ہا ہے،اتوار کواپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنماء کاکہناتھاکہ ان سب اقدامات کامقصد الیکشن سے راہ فرارہے کیونکہ عمران خان اگلے انتخابات میں دوتہائی سیٹیں لے لے گا۔