بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوج کے خلاف سب سے گھٹیاپروپیگنڈا خواجہ آصف نے کیا،فواد چوہدری

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہ فوج کے خلاف سب سے گھٹیاپروپیگنڈا خواجہ آصف نے کیااورتحریک انصاف کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے صحافیوں کے سابق افغان صدر حامدکرزئی ،پشتون تحفظ موومنٹ اوربی ایل اے سے گہرے تعلقات ہیں ،اتوار کواپنے ٹوئٹرپیغام میں پی ٹی آئی رہنماء کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں فوج پر سب سے گھٹیا رقیق اور اخلاق سے گری ہوئی تنقید اس ملک کے موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی ،نواز شریف کی فوج سے کوئی ہمدردی نہیں اور نون لیگ اس وقت نظریاتی طور پر PTM اور BLA جیسی جماعتوں کی فلاسفی کو قابل قبول سمجھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈے میں صف اوّل میں وہ صحافی ہیں جو بنیادی طور پر حامد کرزئ اور اشرف غنی سے خصوصی تعلقات رکھتے تھے اورPTM کے نظریات کے حامی ہیں، ان کے ساتھ جمیعت کھڑی ہے گویا PTM اور جمعیت ایک صف میں ہیں، یہ لوگ ساری عمر فوج کیخلاف پروپیگنڈے میں لگے رہے