دبئی (طاہر منیر طاہر) یوم آزادی پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے زیر انتظام “یوم آزادی سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ ” کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کا اہتمام پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں کیا گیا ،
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل اکرم صدر پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی، شاہد السلام، زاہدحسین ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر۔ابوبکر امتیاز ڈائریکٹر سپورٹس، داؤد شریف ڈائریکٹر ایجوکیشن، محمد رضوان شریف، خالد امتیاز، راجہ امجد کبیر صدر پاک چنار ونگ ،شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز،کپتانوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آغاز کرتے ہوئے ابوبکر امتیاز نے بتایا کہ سپر آزادی کرکٹ کپ 22 ھر سال کی طرح جشن آزادی کی تقریبات کے ساتھ 12 سے 13 اگست جوش و خروش سے بڑے پیمانے پر منعقد کیا جا رہاہے۔
اس ٹورنامنٹ میں بہترین 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپوں میں ہر ٹیم ایک دوسرے سے میچ کھیلے گی گروپ کی دو بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل، ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلیں گی،فائنل 13 اگست کو کھیلا جائے گا ،ونر ،اور رنر کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ کیش انعامات بھی دیئے جائیں گے، اس ٹورنامنٹ میں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر کمیونٹی کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے،
ہم پاکستان کا دیار غیر میں مثبت امیج پیش کرنا چاہتے ھیں، کھیل کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیںکہ ھمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ اپنے آپ کو مصروف رکھیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ایک ادارہ ہیں۔اپنے ذرائع سے محدود لوگوں تک اپنا پیغام پہنچا سکتے ھیں ،میڈیا ہماراساتھ دے تاکہ یہ مثبت پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے، پاکستان کا مثبت امیج دیگر اقوام تک پہنچے،
ڈاکٹر فیصل اکرم نے بتایاکہ پاکستانی ایسوسی ایشن دوبئی سماجی، فلاحی،میڈیکل اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس کے فروغ کے لئے اہم رول ادا کر رہا ہے یہ منی پاکستان ہے یہاں کی سرگرمیوں میں سب پاکستانی حصہ لیں یہ آپ کا اپنا گھر ہے متحدہ عرب امارات حکومت نے ہمیں تمام سہولتیں میسر کی ہوئی ہیں،یواے ای کے قوانین کے اندر رہ کر اپ سب یہاں کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل اکرم نے ڈرا کے ذریعے کھلاڑیوں میں رنگین کٹ بھی تقسیم کیں اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی-










