بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے دو بے نامی اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان اکاؤنٹس کے دستخط کنندہ ہیں اور یہ اکاؤنٹس عمران خان کی ہی درخواست پر 2011 میں کھولے گئے تھے۔
مذکورہ اکاؤنٹس کو بیرون ملک سے فنڈز منگوانے کےلئے اسلام آباد کے نجی بینک میں کھلوائے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس کو الیکشن کمیشن سے بھی چھپائے گئے۔
ایک اکاؤنٹ میں 8کروڑ سے زائد رقم باہر سے آئی جبکہ دوسرے اکاونٹ میں بیرون ملک سے 51ہزار ڈالر سے زائد کے فنڈز آئے۔ بے نامی اکاؤنٹس سے رقم پی ٹی آئی کے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقلی ہوتی رہی۔
واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے تحقیقات کےلیے تحریک انصاف کیخلاف 5 مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی ہیں۔
حکام ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف کیخلاف پانچ مختلف انکوائری ٹیمیں بنادی گئی ہیں اور یہ انکوائری کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور کوئٹہ میں کام کریں گی۔
حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سے متعلقہ ریکارڈ مانگا جائے گا، جب کہ پانچوں ٹیموں کو ہیڈکوارٹر میں ایک بڑی کمیٹی سپروائز کرے گی۔