بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی نااہلی اس کے ماتھے پر لکھی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی

لندن (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو چکی، اس کی نااہلی اس کے ماتھے پر لکھی ہے۔
لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کوئی قانون یا عدالت عمران خان کو نااہلی سے نہیں بچا سکتا، نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لے کر نااہل ہے تو غیر ملکیوں سے اربوں روپے لینے والا کیسے اہل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی طے ہو چکی ہے۔ اب مہینوں ، ہفتوں کی نہیں دنوں کی بات ہے۔