بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خاتون ’نکاح خواں‘ نے نکاح پڑھا کر مثال قائم کردی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون نکاح خواں نے نکاح پڑھا کر مثال قائم کردی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے تیسرے صدر ڈاکٹر ذاکر حسین کی رہائش گاہ پر ان کے پڑنواسے کا نکاح بھارتی خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی معروف سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے پڑھایا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

جبران ریحان رحمٰن اور ارسلا علی کا نکاح جمعہ کے روز منعقد کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اس نکاح کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں روائتی طور پر کسی مرد قاضی نے نکاح نہیں پڑھایا بلکہ ڈاکٹر سیدہ سیدین حمید نے قاضی کی حیثیت سے خطبہ نکاح پڑھا اور گواہوں کی موجودگی میں دلہن دلہا سے ایجاب و قبول کروایا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

خاتون نکاح خواں کا کہنا ہے ایک خاتون ’قاضی‘ سے نکاح پڑھوانے کا خیال اصل میں دلہن کو آیا تھا جس خیال کا دولہے نے خیر مقدم کیا تھا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں خاتون قاضی کا کوئی تصور نہیں ہے اس لیے ہم ایک نئی شروعات کرنا چاہتے ہیں اور جب ہم برابری کی بات کرتے ہیں تو پھر خاتون قاضی کیوں نہیں؟