بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما معتصم بااللّٰہ کی گاڑی پر فائرنگ سے بھائی سمیت زخمی

نوشہرہ(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما معتصم بااللّٰہ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میں بھائی سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ڈی پی او عمر خان کے مطابق واقعہ حکیم آباد میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے رہنما پی ٹی آئی معتصم بااللّٰہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے وہ اپنے بھائی سمیت زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی رہائش گاہ پر آج تحریک انصاف کا شمولیتی جلسہ تھا جس میں پرویز خٹک کو شرکت کرنا تھی۔واقعے کے بعد جلسہ منسوخ کردیا گیا، پرویز خٹک نے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔