اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ارشد ندیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ جیولن پھینکنے والے ارشد ندیم کو چوٹ پر قابو پانے اور پاکستان کے لیے گولڈ جیتنے کے ساتھ ساتھ 90.18 میٹر کے تھرو کے ساتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بنانے پر مبارکباد،واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سےتعلق رکھنے والے ارشد ندیم نے گزشتہ روز جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنےکے ساتھ ساتھ 90.18 کاتھروپھینکنے پرنیاریکارڈ بھی بنایاتھا۔
Congratulations to javelin thrower Arshad Nadeem for overcoming injury & winning the Gold for Pakistan plus setting a new Games record with a throw of 90.18m. pic.twitter.com/QSRyp5tQmd
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 8, 2022









