لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عدم اعتماد کیلئے نمبرز پورے ہو چکے ہیں ، انہوں نے قوم کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا بندوبست مکمل ہو چکا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازیکے اقتدار کے دن پورے ہو چکے ہیں ، عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے ، بس آپ نے گھبرانا نہیں ۔
عدم اعتماد کے نمبرز اور عمران نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں۔ قوم کو پیشگی مبارک ہو، ان پر مسلط عذاب کو گھربھجوانے کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے۔ عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، ”بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے“
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) March 13, 2022









