بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ سیاست ہے یاسرکس، جب میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو اداروں کو میدان میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے،اعجازالحق

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ضیا ء کے صدر اورسابق وفاقی وزیراعجاز الحق نےملکی حالات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سیاست کی عجب کہانی۔ جب میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے تو اداروں کو میدان میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ خفیہ ٹوئٹراکاؤنٹ کی فیکٹریاں لگ رہی ہیں۔ ایک سے بڑھ کر ایک ٹویٹ اداروں کے خلاف اور الزام دوسروں پر۔ یہ سیاست ہے یا پھر سرکس،بدھ کواپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ آج بنی گالا میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شہباز گل کی گرفتاری پر بات ہوئی۔ عمران خان کو شہباز گل کے بیان کے بارے علم نہیں تھا۔ انکے معاون نے بیان کے متعلق بتایا یہ کہنا کے سوچا سمجھا منصوبہ تھا مذاق ہے۔