اسلام آباد: (ممتا زنیوز )پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی عدالت میں پیشی کے دوران کوئی بھی پارٹی رہنما ان کے ہمراہ موجود نہیں تھا۔ شہبا زگل نے اپنے پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے انہیں شرمندگی ہو، وہ ایک محب الوطن کا بیان ہے۔شہبا زگل نے کہا کہ ان کابیان اپنی فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے جس میں انہوں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے، ان کے بارے میں بات کی ہے۔
" میرے بیان ایک محب وطن کا بیان ہے اپنی فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی ایسے بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کررہے، ان کے بارے میں بات کی "-@SHABAZGIL #ReleaseShahbazGill pic.twitter.com/6eCd0PF5T5
— PTI (@PTIofficial) August 10, 2022









