بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیٹی کا رشتہ لینے کیلئے لڑکے نے باپ کی نازیبا ویڈیوز بنالیں، انتہائی انوکھی واردات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے بیٹی کا رشتہ لینے کیلئے اس کے باپ کی نازیبا ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کاشف نامی ملزم اپنی ہم جماعت لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیا۔ اس پر ملزم نے لڑکی کے باپ کے ساتھ دوستی کی اور اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے اسے بلیک میل کرنے لگا۔ ملزم نے لڑکی کے باپ کو دھمکی دی کہ اگر اس کا رشتہ نہیں کیا تو وہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔