بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(نیوزڈیسک)ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ۔ریما خان نےسوشل میڈیا پر عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔انہوںنے خانہ کعبہ کی طرف پر کھچوائی گئی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ریما خان کو شوبز شخصیات نے مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تصویر میں ریما خان کو سیاہ چادر اور چہرے پر سیاہ ماسک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریما خان اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں جبکہ وہ صوفیائے اور علمائے اکرام کے مقامات کی زیارت بھی کرتی رہتی ہیں۔