بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےحکمراں اتحاد کے رہنماؤں کے ماضی میں فوج کے خلاف بیانات کےویڈیوکلپس چلوادیئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں حکمراں اتحاد کے رہنماؤں کے ماضی میں فوج کے خلاف دیئے گئے بیانات کےویڈیوکلپس چلوائے۔انہوں نے جن رہنماؤں کے ویڈیو کلپس چلوائے ان میں سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز،آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، خواجہ آصف اور ایاز صادق شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان رہنماؤں کی فوج کے خلاف بیان بازی کے یہ ویڈیوکلپس ان دونوں سوشل میڈیا پر بھی بہت وائرل ہورہے ہیں۔