بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ احمد جاسم مارج عبداللہ الزاہد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے معاملات اوردوطرفہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے میں عراقی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کا معترف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے جس سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے چنانچہ اس کے خلاف مربوط ردعمل کی ضرورت ہے ۔ عراقی بحریہ کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔