ڈیرہ اسماعیل خان(نیوزڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میںدو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پولیس کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، فوج کی سریع الحرکت فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کو حصار میں لے لیا ۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضہ اسلحہ ودھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کےلئے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان ؛ فورسز سےجھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک








