بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا 13 اگست کا جلسہ، ہاکی اسٹیڈیم سے ٹرف اکھاڑنا شروع کردی گئی

لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے 13 اگست کے جلسے کے باعث نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے میں بچھی آرٹیفیشل ٹرف اکھاڑ دی گئی ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے بچھائی گئی آسٹرو ٹرف اکھاڑی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں بچھی آسٹروٹرف کو جلسے کے باعث اکھاڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے بجائے لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر سوشل میں میڈیا تنقید کی جا رہی ہے کہ آپ کروڑوں روپے لگا کر بچھائی گئی آسٹروٹرف کیوں خراب کرنے جا رہے ہیں اپنا جلسہ کسی اور جگہ کرلیں۔