بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی والوں نے نیشنل اسٹیڈیم میں کترینہ کے شوہر کا ہم شکل ڈھونڈ نکالا

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں جہاں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے نت نئے اور منفرد پوسٹرز دیکھنے کو ملے وہیں اب کترینہ کے شوہر کے ہم شکل وکی کوشل سے ملتے جلتے نوجوان کی تصویر بھی وائرل ہے۔

ٹوئٹر پر صلاح الدین نامی ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا گیا اسٹیڈیم کا پہلا تجربہ، اندازہ لگائیے کہ یہ شخص کو ن ہے؟

تصویر میں موجود نوجوان کو کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل سے ملایا جارہا ہے جب کہ نوجوان کے خط سمیت چہرے کے خدوخال بھی وکی کوشل سے خاصے ملتے جلتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارتی صارفین نے بھی وکی کوشل کے ہم شکل پر تبصرے شروع کردیے۔

ایک صارف نے وکی کے ہم شکل پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان کو مشورہ دیا کہ وکی کترینہ کے ساتھ وقت گزارو، کیا پاکستان آسٹریلیا کا ڈرا میچ دیکھ رہے ہو۔

ایک بھارتی صارف نے وکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئےمشابہت پر حیرانی کا اظہار کیا۔

https://twitter.com/salao786/status/1502652116367720452?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1502652116367720452%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280057-