کراچی: (شوبز ڈیسک) ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا ٹیزر پوسٹر جاری کردیا گیا۔
شائقین ِ فلم کی انتظار کی گھڑیا ں ختم پاکستان کی شہرہ آفاق پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا ری میک ورژن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کم سے کم چار سال کے انتظار کے بعد بالآخر ریلیز ہونے والا ہے۔
Coming to Cinemas on October 13th, 2022#TheLegendOfMaulaJatt #MaulaJatt2022 #Fawadkhan #HamzaAbbasi #Mahirakhan #Humaimamalick #Farisshafi #Aliazmat #Goharrasheed #BilalLashari #AmmaraHikmat pic.twitter.com/Pprqxi18rO
— Bilal Lashari (@blashari) August 10, 2022
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ فلم 1979 کی سلطان راہی اور مصطفٰی قریشی کی مشہورِ زمانہ فلم کا ری میک ہے فلم میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک اور علی عظمت مرکزی کردار ادا کر تے نظر آئیں گے۔









