ایران: (شوبز ڈیسک) جعلی جانی ڈیپ کی عاشورہ کی مجالس میں شرکت، ایرانی عہدیدار بھی دھوکا کھا گئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایران میں عاشورہ کی مجالس میں شرکت کرنے والے جانی ڈیپ کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے تہلکہ مچا دیا ہے، ایرانی عہدیدار بھی اس شخص کو دیکھ کر دھوکا کھا گئے اور اسے اصلی جانی ڈیپ سمجھ بیٹھے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایران کے نائب صدر مخبر دیزفولی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی جانب سے امریکی اداکار کو اسلام قبول کرنے اور مجالس عزا میں شرکت پر مبارکباد دی گئی۔
Johnny Depp Lookalike In Iran’s Religious Ceremonies Goes Viral via /r/nottheonion https://t.co/hJz6SGcqkj pic.twitter.com/GmubTfm9J0
— Lost At Home Podcast (@TheLostAtHome) August 9, 2022
لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ جن پلیٹ فارمز نے مبارک باد کے پیغام اور تصاویر شائع کی ہیں وہ ایرانی حکام سے منسوب ہیں تاہم سرکاری طور پر ان کا کوئی تعلق نہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ہالی ووڈ کے دو مشہور اداکار جانی ڈیپ اور برائن کرینسٹن نے عاشورہ کی مجالس میں شرکت کی جبکہ کچھ مقامی میڈیا نے بھی ان ویڈیوز کو نشر کیا۔تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ اس شخص کا نام “امین محمود بور ثالث” جو ایران کے مالیاتی شعبے میں کام کرتا ہے اور شمال مغربی ایران کے شہر تبریز میں پیدا ہوا تھا جس نے جانی ڈیپ کا ہم شکل بننے کوشش کی اور ڈیپ جیسی خدوخال ہونے کے باعث مشہور ہوا جبکہ امین ثالث ماڈلنگ بھی کرتا ہے اور لوگ دھوکا کھا کر اسے اصلی جانی ڈیپ سمجھ بیٹھتے ہیں۔









