بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سول جج نے کمرہ عدالت میں شہباز گل کے ڈائیورکی بیوی اور بیٹی کو ملوادیا

اسلام آباد(ممتا ز نیوز)سول جج سلمان بدرنے ڈاکٹر شہبا زگل کے ڈرائیورکی گرفتار بیوی کی عدالت پیشی کے دوران اس کی 10 ماہ کی بچی کو ماںسے ملنے سے روکنے پر پولیس کو ہدایت کی کہ ماں بیٹی کو ملنے دیا جائے ۔ جمعرات کو پولیس نے ڈارئیور کی گرفتار بیوی اور اس کے بھائی کو عدالت میں پیش کیا تو بچی ماں کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی اور جب ماں نے بیٹی کو ملنے کی کوشش کی تو اسلام آباد پولیس نے بچی کو ماں کے پاس جانے سے روک دیا۔ تو اس پر سول جج نے اس نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو کہا کہ وہ بچی کو ماں سے ملائیں ۔ اس ماں بیٹی کے ملنے کے موقع پررقت آمیز منظر دیکھنے میں آیا جب ماں بھی اپنی بچی کو گلے لگا کر رونے لگی۔