اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات ہوئی، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین رکن ممالک کےدرمیان تاریخی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، جی ایس پی پلس اسکیم پاکستان اور یورپی یونین کےدرمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کا سبب بنے گی، پاکستان پرامن اور مستحکم افغانستان کا حامی ہے۔ یورپی یونین کے پارلیمانی وفود کے دوروں سے باہمی تعاون کو فروغ ملے گا، امید ہے پاکستان 2023 کے بعد جی ایس پی پلس اسکیم کا حصہ بنے گا. وزیراعظم نے شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ رواں سال پاک، یورپی یونین کے تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے سنگ میل کو بھرپورانداز سے منایا جانا چاہئے۔
سفیر رینا کیونکا نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین تعلقات کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہوں گی۔









