اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے گورنر کا فیصلہ کرنے کے لئے اے این پی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا آج ہونے والا مشاورتی اجلاس ملتوی کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فرمان کے گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہونے بعد تین ماہ سے یہ عہدہ خالی ہے اور اتحادی جماعتیں اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکیں۔ خیبر پختونخوا کے گورنر کا فیصلہ کرنے کے لئے اے این پی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کا آج مشاورتی اجلاس ہونا تھا جو اچانک ملتوی کردیاگیا۔
نئے گورنرخیبر پختونخوا کی تقرری کیلئےحکمراں اتحاد کا آج ہونے والا مشاورتی اجلاس ملتوی








