اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد سے پاکستانی شہری عبدالغفور کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی شہری عبدالغفور نےدبئی کےعلاقے القوز میں شاہراہ پر پڑےسیمنٹ کے 2 بلاک ہٹائے تھے۔
An honor to meet you Abdul Ghafoor, a true example to be followed. pic.twitter.com/eRQ0nuYAZF
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) August 11, 2022
سیمنٹ کے بلاکس ہٹانےکی ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی کے ولی عہد نے پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ پاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے۔
An act of goodness in Dubai to be praised. Can someone point me to this man? pic.twitter.com/clEIWQQe3A
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 31, 2022
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی ہیرو کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ عبدالغفور رول ماڈل ہیں، ان سے ملنا اعزاز ہے۔









