اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اردو پر مہارت نہ ہونے کو بنیاد بنا کر ناقدین اکثر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر زبان پھسلنے کے بعد وزیراعظم نے بھی اپنی توپوں کا رخ ان کی طرف کرلیا اور ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کا واسطہ ہے ، خدا کے واسطے اپنے بیٹے کو اردو تو سکھا دیں۔
PM teaching me Urdu 😊 pic.twitter.com/zJX8TiETDj
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 14, 2022

اب بلاول بھٹو نے بھی سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور ایک ایسی ویڈیو شیئرکردی جس میں وزیراعظم عمران خان کے مختلف مواقعوں پر بننے والے چھوٹے چھوٹے کلپ اکٹھے کیے گئے ہیں جس میں انہیں مختلف لفظ درست سے پڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہے یا پھر انہیں ایسے دعوے کرتے سنا جاسکتا ہے جو تحقیق سے ثابت نہیں ہوتے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں مختلف لوگوں کے دلچسپ ردعمل بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ویڈیو شیئرکرتے ہوئے بلاول نے لکھا کہ ” وزیراعظم مجھے اردو پڑھاتے ہوئے”۔








