اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ آج ہم نے ترکی کے ساتھ تجارتی معاہدے پردستخط کیے ہیں ،آج ہم نے تاریخی معاہدہ کیا،معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،جمعہ کواسلام آبادمیں ترک وزیرکے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانےسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پرمبنی ہیں ،معاہدے سے دونوں ممالک بھرپورفائدہ اٹھائیں گے ،
اگلے تین سال تک تجارتی حجم کوپانچ ارب ڈالرتک لے کرجائیں گے،ہم ترک کمپنیوں کوپاکستان میں ہائیڈرل پاورمیں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ،مئی میں ترکیہ کادورہ کیا،دورے کے دوران ترکیہ قیادت سے بات چیت سودمندثابت ہوئی









