بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سالک حسین کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات، چوہدری شجاعت پر مکمل اظہار اعتماد

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں چوہدری سالک نے پارٹی رہنماؤں سے تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔ پارٹی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
سالک حسین نے کہا کہ مخلص، محنتی کارکن پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں، مسلم لیگ ایک فعال اور متحرک جماعت ہے، مسلم لیگ ملکی مسائل کےحل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے۔