بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح37.69فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میںصفراعشاریہ صفرآٹھ فیصد کمی ہوئی اور مجموعی شرح 37.69 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتےکے دوران 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 8 روپے58 پیسے اور انڈے کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش 12 روپے87 پیسے، دال مونگ 6 روپے 54 پیسے، دال مسور 6 روپے 49 پیسے فی کلو اور لہسن 6 روپے70 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال چنا، بیف، تازہ دودھ، دہی، آلو، نمک اور آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے پیاز کی قیمت میں 9 روپے 59 پیسے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی آئی جبکہ چکن، چاول، کوکنگ آئل اور کیلا بھی سستا ہوا۔