لندن(نیوزڈیسک)مسلم لیگ( ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی پاکستان سے تشریف لائے لیگی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات۔ ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال۔ میٹنگ میں سینیٹر اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/iuJZe9fF24
— PMLN (@pmln_org) August 12, 2022
ملاقات کے بعد محمد سلمان نعیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاکہ نوازشریف کی جلد وطن واپسی ہوگی اور وہ عام انتخابات کی مہم کی قیادت کریں گے۔
Met Quaid Mian @NawazSharifMNS sb In London , InshaALLAH he will be back soon and lead General Elections campaign pic.twitter.com/W2zSXpDNbD
— Salman Naeem (@ShSalmanNaeem) August 12, 2022









