بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا۔

بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے، فوج کے شہدا کے بارے میں نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔

ذوالقرنین نے کہا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں، عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں، پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔