بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی اصلیت بتانا کیوں ضروری ہے؟ جواد احمد نے بتا دیا

لاہور(شوبز ڈیسک)معروف گلوکار  اور سیاستدان جواد احمد کی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھر  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب ہو گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے لکھا کہ ‘یہ خوش قسمت ہےکہ امیروں کابگڑا ہوا بچہ تھا، امیروں کے ایچیسن کالج میں  پڑھتاتھا، امیروں کے جمخانہ کرکٹ کا ممبر تھا اور امیروں کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فیس دے  سکتا تھا توکرکٹ کھیل گیا اور بڑاکھلاڑی بھی بن گیا’۔

گلوکار نے کہا ‘اگر عمران ہاکی کھیلتا ہوتا تو وزیراعظم بن کرپاکستان برباد تو نہ کرتا’۔

ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد نے لکھا ‘سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کو امریکا کے ساتھ لابنگ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟، 14 اگست کو  یوم آزادی تو گزر جانے دیتے، اس کے بعد غلام بن جاتے؟’

جواد احمد نے آج کل عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی دو  وجوہات بھی بتائیں، انہوں نے کہا ‘میں اسے اس وقت پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتاہوں جو کہ اس ملک میں کرسی کےلیے فساد پھیلا رہا ہے اس لیے اس کی اصلیت بتانا ضروری ہے’۔

گلوکار نے لکھا ‘میں اسے پاکستان کاسب سےگھٹیا آدمی سمجھتا ہوں جو جھوٹا، چور، منافق، لالچی، مکار ہے اور میں اپنےٹوئٹس میں اس کا ثبوت دیتاہوں’۔