بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زلفی بخاری پہلے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑ کے تجربہ کریں،این اے 50میں ان کا نام ونشان بھی نہیں ہے ، ایمان طاہر

اٹک (ثاقب خان کھٹڑ) حلقہ این اے 50 اٹک سے پی ٹی آئی کی امیدوار اور سابق ضلع ناظم ایمان طاہرصادق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ساڑھے تین برس کی محنت سے ملک کو ترقی کی شاھراہ پر گامزن کیا جبکہ امپورٹڈ حکومت نے تین ماہ کے اندر پٹرول اور بجلی کی قیمت بڑھائی جس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ، ڈالر کی قیمت بھی آسمان سے باتیں کر ررہی ہے، بے حس حکمرانوں نے موٹر سائیکل مکینک اور کریانہ سٹور چلانے والو بھی فیکس ٹیکس لگا دیا ۔اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان طاہرصادق کا کہنا تھا این اے 50 سے وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیںگی اور میجر طاہرصادق کی قیادت میں اٹک سے پی ٹی آئی 2018 کے عام انتخابات کی طرح کلین سویپ کرئے گی۔ انہوںنے کہا زلفی بخاری کو کنفرم ہے، ٹکٹ کس کا کنفرم ھے وہ پہلے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑ کے تجربہ کریں ۔ نام ونشان بھی نہیں‘ٹکٹ کس کا ہے خود انہیں کنفرم نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری ابھی باتیں کرنا سیکھ رہے ہیں ،ملک خرم کے زور دار تھپڑ کی گونج وہ ساری عمر یادر رکھیں گے‘کنفرم ٹکٹ پر ان کے کیمپ کی حالت دیکھ لیں‘اخلاقی ومذہبی لحاظ سے انکا کیا ،دھرا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں‘جو ایک کونسلر نہیں بن سکتا اس کو عمران خان نے سپیشل اسسٹنٹ بنائے رکھا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا عمران خان کو گھوڑے اور کھوتے کا فرق کرنا ہے‘زلفی بخاری جب تک برٹش پارسپورٹ کینسل نہیں کراتے انہیں خود کو امیدوار ہی ظاہر نہیں کرنا چاہیے وہ برطانوی شہری ہیں ان کا این اے پچاس میں نہ گھر ہے نہ ان کا ووٹ رجسٹر ہے نہ وہاں ان کا گروپ یا دھڑہ ہے۔زلفی بخاری کو عمران خان کے پیروں میں بیٹھ کر ساری زندگی گزار ہونا چاہیے کہ جو ایک کونسلر نہیں بن سکتا اس کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا سپیشل اسسٹنٹ بنائے رکھا۔این اے 50میں زلفی بخاری کا نام ونشان بھی نہیں ہے خود زلفی بخاری کو بھی کنفرم ہے کہ کس کاٹکٹ کنفرم ہے ان کا پورا کیمپ جس دباؤ پریشانی اور ذہنی کیفیت کا شکار ہے اس کو سمجھنے کیلئے کافی ہے کہ ٹکٹ کس کا کنفرم ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری غیر سنجیدہ شخص ہیں اصل میں وہ ابھی باتیں کرنا سیکھ رہے ہیں انہیں تو بات کرنا بھی نہ آتی وہ جنڈکے سادہ اور شریف لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں ،ایمان طاہر صادق نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے کبھی سیاست میں مذہب یا کسی فرقے کو نہیں لایا ،ضلع اٹک کے اخلاق اور مذہبی لحاظ سے جس خاندان نے جو کچھ کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ،سیاست میں سیاسی بات کریں گے مذہب کو درمیان میں نہیں لائیں گے اور پرامن ماحول کو خراب نہیں ہونے دیں گے ،میجر طاہر صادق ختم نبوت کے سب سے بڑے پہرے دار ہیں ۔ایک سوال پرایمان طاہرنے کہا ہے کہ ہم نے ماضی میں ملک خرم علی خان کی مخالفت نہیں کی وہ غلط فیصلے،میرٹ اور ناانصافی کے خلاف عوام ری ایکشن تھا ۔ایمان طاہر نے کہا کہ ملک خرم خان کو ٹکٹ دلانے والوں کے منہ پرزور دار تھپڑ ہے جس کی گونج انہیں ساری عمر یاد رہے گی کہ میجر طاہر صادق کی سیاست ختم کرنے اور ان کو نیچا دکھانے کیلئے ایک بندے کو لانچ کیاگیا اور سوچی سمجھی سازش کی جو کھل کر بے نقاب ہوگئی اور جس شخص کو زلفی بخاری نے اپنے ہاتھ سے ٹکٹ دیا آج وہ بھی کہہ رہا ہے کہ ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کرسکتے ا ور میں ان کی سپورٹ کا علان کرتا ہوں۔اانھوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ھے لمپی سکین وائرس سے اٹک کے عوام کے جانوروں کا شدید نقصان ھوا ھے کسانوں کا مالی نقصان پورا کیا جائے اور اس کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جائیں ،اس حوالہ سے سابق ایم این اے اٹک میجر طاھر صادق نے پنجاب حکومت کو خظ بھی لکھ دیا ہے۔