بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوم آزادی پر اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دن کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، یوم آزادی پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

ملک بھر یوم آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے، آج دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

پاکستان کی 75ویں یومِ آزادی کے موقع پر جی ایچ کیو اور پاکستان آرمی کی مختلف فارمیشنز میں قومی پرچم لہرایا گیا اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ ریاست آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بھی 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔