اسلام آباد(ممتاز نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ آج پوری قوم یوم آزادی منا رہی ہے،پوری دنیا میں آج پاکستانی جشن آزادی منا رہے ہیں،یہاں قوم کے پیارے بیٹے اور بیٹیوں سے مل کر خوشی ہورہی ہے،اتوارکوپاکستان سویٹ ہوم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ زمرد خان کے ساتھیوں نے یہ عظیم ذمہ داری سنبھالی ہے،
یقیناًیہ دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں، اللہ انہیں صلہ دے گا،اس کشادہ جگہ میں فری تعلیم اور کھانے پینے کے انتظامات کیے گئے ہیں،بچوں کی کفالت سے بڑھ کر اور کوئی قومی خدمت نہیں ہو سکتی،زمرد خان ایک والد کا رول ادا کررہے ہیں،سروں پر ہاتھ رکھنا اس سے بڑی انسانیت نہیں
قرآن پاک میں یتیموں سے شفقت اور نرمی سے پیش آنے کا کہا گیا ہے،قرآن کریم میں جگہ جگہ یتیم بچوں کے حوالے سے ہدایت آئی ہے،وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم صحیح معنوں میں یوم آزادی منارہے ہیں ان بچوں کے ساتھ،ان کے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بہت قابل لوگ ہیں،آپ پاکستان کے عظیم سپوت اور پاکستان کی بہادر بیٹیاں ہیں









