بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرچم کشائی کی تقریب کے دوران قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی پر فائرنگ، وائس چانسلر محفوظ،ملزم گرفتار

اسلام آباد(ممتاز نیوز)قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے وائس چانسلر محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران کی گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 فائر کیے تھے۔